مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے ایک اورمیزائل تجربے میں 2 میزائل فائرکئے۔ شمالی کوریا ایک مہینے میں 4میزائل تجربے کرچکا ہے۔ ادھرجنوبی کوریا کے حکام کے مطابق شمالی کوریا نے پیرکی صبح کم فاصلے تک مارکرنے والے2 بیلسٹک میزائل فائرکئے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے مطابق میزائل پیونگ یونگ کے ائیرپورٹ کے مشرقی علاقے سے فائرکئے گئے۔ شمالی کوریا 5،11 اور14 جنوری کوبھی میزائل تجربہ کرچکا ہے۔ جاپان کے حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربے کا بغورجائزہ لیا جارہا ہے۔ شمالی کوریا امریکی پابندیوں کے باوجود اپنی دفاعی پوزیشن کو مضبوط بنا رہا ہے۔
آپ کا تبصرہ